عدالتی حکم کے باؤجود اسلام آبادپولیس شنوائی نہیں کررہی ،بیوہ امریکی میجر

December 06, 2023

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )امریکی فوج کے میجر کی بیوہ زینیا ستی کیپٹل پولیس کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے ،ان کا کہنا ہے کہ عدالت عالیہ کے حکم کے باوجود پولیس انکی شنوائی نہیں کر رہی اور دوافراد کی سرپرستی میں مصروف ہےجنہوں نےپوش علاقے میں واقع اس کے گھر کے سیوریج اور نکاسی کا نظام تباہ کر کے رکھ دیا ہے ،عدالت نے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے تزین و آرائش کیلئے دینے کا حکم دیا تھا مگر اس پر بھی ابھی عمل نہیں ہوا ۔