آر جے مال میں آگ، گرفتار 5 ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ

December 07, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آر جے مال میں آگ لگنے سے متعلق مقدمہ میں عدالت نے گرفتار 5 ملزمان کو 3 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی ،دو ملزمان کی جانب سے لواحقین سے صلح کی درخواست سامنے آئی ہے ،ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہم لواحقین سے صلح کررہے ہیں انہیں معاوضہ بھی دینے کے لیے تیار ہیں، پولیس ہمارے ساتھ تعاون نہیں کررہی، ملزمان کے وکیل کی جانب سے لواحقین کے حلف نامے بھی جمع کرادیئے گئے،سرکاری وکیل نے بتایا کہ مقدمہ میں ایک ملزم عارف ڈونی مفرور ہے ، گرفتار کرکے دستاویزات برآمد کرنا ہیں۔