تاجر رہنماؤں کا کل کے ایم سی ہیڈ آفس پر دھرنا دینے کا اعلان

December 07, 2023

کراچی (پ ر) تاجر رہنمائوں نے کے ایم سی مارکیٹوں کے کرایوں میں 75 فیصداضافے کو مسترد کردیا اور ا ضافہ کی واپسی کیلئے جمعہ8دسمبر کو کے ایم سی ہیڈ آفس پر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے ایم سی مارکیٹس ایسوسی ایشن کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔