جج کے گھر تشدد کا شکار ملازمہ 5 ماہ بعد اسپتال سے ڈسچارج

December 07, 2023

لاہور(نمائندہ جنگ) سول جج کی ملازمہ گھریلو تشدد کی شکار بچی رضوانہ کو5 ماہ کے بعد جنرل اسپتال لاہور سے ڈسچارج کر کے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا گیا۔عدالتی احکامات پر رضوانہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں لیا گیا۔ چیئرپرسن سارہ احمد چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کہا کہ بیورو میں رضوانہ کی مکمل دیکھ بھال کی جائے گی۔ رضوانہ کی تعلیم اور بہتر نگہداشت کے مکمل انتظامات کئے جائیں گے۔ رضوانہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آج بہت خوش ہوں، میں ٹھیک ہو گئی ہوں، اسپتال میں میرا بہت خیال رکھا گیا، میں یہاں سے بچوں کے ادارے میں جا رہی ہوں۔نگراں وزیر صحت پنجاب جاوید اکرم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جب رضوانہ چند ماہ پہلےآئی تھی تو میڈیا نے بہت سپورٹ کیا، میڈیکل ٹیم کا شکریہ جنہوں نے رضوانہ کا خیال رکھا۔