سی پی او کی بجلی چوری کے پینڈنگ چالان مکمل کر کے عدالت جمع کرانے کی ہدایت

December 07, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)سی پی او منصور الحق رانا نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر عبدالقدوس، ایگزیکٹو انجینئر میپکو امجد نواز بھٹی اور ایڈیشنل ایگزیکٹو انجینئر میپکو تاج محمود قمر سے میٹنگ کی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن رانا محمد اشرف بھی شریک ہوئے، میٹنگ کے دوران بجلی چوری کے مقدمات میں پینڈنگ چالان پر تبادلہ خیال کیا گیا، سی پی او نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو ہدایت کی کہ بجلی چوری کے پینڈنگ چالان بروقت مکمل عدالت میں جمع کروائیں ۔