نشتر یونیورسٹی، ذیابطیس کے حوالے سے آگاہی واک

December 07, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر ) نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں ذیابطیس کے حوالے سے جاری مہم کے دوران آگاہی واک اور کلینیکل سیشن کا اہتمام کیا گیا، واک کی قیادت پرو وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے کی، واک میں انچارج شعبہ اینڈو کرائنالوجی ڈاکٹر ظفر اقبال، رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس ، ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر محمد کاظم سمیت سینئر فیکلٹی ممبران، انتظامی افسران اور ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی، علاوہ ازیں حمل کے دوران شوگر کے اثرات پر کلینیکل سیشن کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں سینئر رجسٹرار ڈاکٹر نادیہ تاج نے لیکچر دیا۔