نشتر روڈ پر سیوریج کا پانی جمع ہونے پر پی ایم اے کا احتجاج

December 07, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال روڈ پر سیوریج کے پانی کی نکاسی نہ کرنے پر پی ایم اے ،نجی کلینکس اور ہسپتال کے ڈاکٹروں نے احتجاج کیا ہے اور حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملہ کا فوری نوٹس لیا جائے ، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہنشتر ہسپتال روڈ پر سیوریج کا پانی ایک ہفتہ سے جمع ہے ،متعلقہ محکمے بارہا شکایات درج کروانے کے باوجود خاموش ہیں،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر مسئلے کو حل کرائیں۔