منظور پشتین کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، پولیس کے حوالے

December 08, 2023

اسلام آباد (خبر نگار) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے تھانہ ترنول کے مقدمہ میں پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ جمعرات کو سماعت کے دوران پولیس نے تھانہ ترنول کے مقدمہ میں گرفتار منظور پشتین کو عدالت میں پیش کیا اورجسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جبکہ وکیل صفائی کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ منظور پشتین کا جسمانی ریمانڈ نہیں بنتا، جلسہ کرناہمارا حق ہے۔