5 اضلاع میں واٹر اینڈ ڈرینیج انفرااسٹرکچر کی بحالی

December 08, 2023

کراچی(اسد ابن حسن) سندھ فلڈ ایمرجنسی ریہیبلیٹیشن پروجیکٹ نے نامعلوم وجوہات کی بنہ پر اندرون سندھ کے پانچ بڑے اضلاع میں بیرونی قرضہ موصول ہونے کے باوجود کروڑوں روپے مالیت کے واٹر سپلائی اور ڈرینیج سسٹم کے ناکارہ انفراسٹرکچر کی بحالی کی کاروائی میں تاخیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔