اسلام آباد(ایجنسیاں)پاکستان نے کہاہے کہ بھارتی لوک سبھا(پارلیمنٹ )کی نئی قانون سازی کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم کرنے اورمقبوضہ کشمیر پر قبضہ برقراررکھنے کا ایک اور فریب ہے‘عافیہ صدیقی سے متعلق بیانات سنجیدہ نوعیت کے ہیں‘ وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ معاملہ امریکی محکمہ خارجہ سے اٹھاکر تحقیقات کرائی جائیں‘افغان وزیرکےپاکستانی پاسپورٹ کے استعمال پر رپورٹ دیکھی ہے‘حقائق کے بعد جواب دیا جائے گا۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ غزہ میں صورتحال تیزی سے خراب ہو رہی ہے۔