ملتان (سٹاف رپورٹر)موسم سرما کی چھٹیوں میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھولنے پر پابندی عائد،چھٹیوں کے دوران سکول میں پیپرز لینے کی بھی اجازت نہیں ہوگی، دوران تعطیلات اساتذہ کو بھی سکول آنے کا پابند نہیں کیا جاسکے گا،احکامات کیخلاف ورزی پر موقع پر بھاری جرمانہ یا سکول رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔ تمام سی ای اوز کو اس بارے میں مانیٹرنگ کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔