دودھ کے علاوہ ہڈیوں کو مضبوط بنانے والی غذائیں

January 24, 2024

عام طور پر یہی سمجھا جاتا ہے کہ دودھ یا اس سے بنی چیزیں ہڈیوں کی مضبوطی کا سب سے آسان ذریعہ ہیں لیکن کئی دیگر چیزیں کھا کر بھی انسان اسی طرح کے فوائد حاصل کرسکتا ہے۔

اکثر لوگ ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے صرف دودھ کا استعمال کر کے بور ہو جاتے ہیں لیکن سبزیوں سمیت دیگر چیزوں کو کھا کر بھی ہڈیوں کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے اور اس طرح انسان کئی الگ الگ ذائقوں سے لطف اندوز بھی ہوسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق مضبوط ہڈیوں کے لیے انسان کے لیے اس دنیا میں کئی رنگین اور الگ الگ ذائقہ رکھنے والی چیزیں موجود ہیں۔

گاجر اور پالک کے ایک گلاس جوس سے ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے سفر کا آغاز کیاجا سکتا ہے۔ یہ جوس آپ کے لیے صرف وٹامنز سے بھرا نہیں بلکہ اس میں کیلشیئم کی بھی بھرپور تعداد موجود ہوتی ہے۔

دالوں اور چھولے کے ذریعے بھی ہڈیوں کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔ ان کو پکا کر یا سلاد کے طور پر بھی استعمال کر کے فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ہری سبزیاں جیسے کہ پالک، بروکولی اور بھنڈی بھی کیلشیئم سے بھرپور ہوتی ہیں۔