اگر طواف میں اَن جانے میں سات سے زیادہ چکر لگالیے؟

February 16, 2024

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: اگر جانے ان جانے میں کعبہ کے چکر سات سے زیادہ ہوجائیں تو کیاحکم ہوگا؟

جواب:واضح رہے کہ اگر کسی شخص نے طواف کا آٹھواں چکر بھی کر لیا تو اس کا طواف بلاشبہ درست ہے، لیکن ا س آٹھویں چکر لگانے کی تین صورتیں بنتی ہیں جو درج ذیل ہيں:

1- اگر یہ آٹھواں چکر قصداً کرلیا، تو یہ ایک نیا طواف شروع ہوگیا، لہٰذا اب اس شخص پر چھ چکر اور ملا کر دوسرا طواف پورا کرنا واجب ہے۔

2- اگر ساتویں چکر کے بعد وہم یا وسوسہ سے آٹھواں چکر کرلیا ، تب بھی اسے دوسرا طواف پورا کرنا لازم ہے۔

3- اگر کسی نے آٹھواں چکر اس گمان پر کیا کہ یہ ساتواں ہے، لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ آٹھوں چکر تھا،تو دوسرا طواف پورا کرنا لازم نہیں ہے۔ (فتاویٰ شامی، کتاب الحج، فصل فی الاحرام وصفۃ المفرد، ج:2، ص:496، ط:سعيد - البحر الرائق شرح کنز الدقائق،کتاب الحج، باب الاحرام، ج:3، ص:356، ط:دار الکتاب الاسلامی)

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masailjanggroup.com.pk