کیا غیرمسلموں کا جسم ناپاک ہوتا ہے؟

February 16, 2024

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: کیا مسیحی (غیرمسلم) لوگوں کا جسم ناپا ک ہوتا ہے؟

جواب:واضح رہے کہ کسی بھی انسان کا جسم خواہ وہ مشرک ہو، یہودی یا نصرانی وغیرہ ہو، اگر اس کے جسم پر کوئی ظاہری نجاست نہیں ہے تو اس کا جسم پاک ہے، لہٰذا فی نفسہ مسیحی لوگوں کا جسم بھی پاک ہے۔

نیز قرآنِ مجید میں جو مشرکین کو نجس فرما گیا ہے، وہ اعتقادی اعتبار سے کہا گیا ہے۔

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masailjanggroup.com.pk