پہلا ٹی 20: آسٹریلیا کی سنسنی خیز مقابلے میں نیوزی لینڈ کو شکست

February 22, 2024

ویلنگٹن (جنگ نیوز) آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے میں نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں چھ وکٹ سے ہرادیا۔ میچ کا فیصلہ آخری گیند پرا ہو۔ ٹم ڈیوڈ نے فیصلہ کن گیند پر چوکا لگاکر فتح ممکن بنائی، وہ 10 گیندوں پر تین چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 31رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، کپتان مچل مارش نے 44 گیندوں پر72رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔ قبل ازیں ہوم ٹیم نیوزی لینڈ نے تین وکٹ پر215رنز بنائے تھے۔