دبئی ٹینس: کرسٹی، سوائیتک سیمی فائنل میں

February 23, 2024

دبئی (جنگ نیوز) رومانیہ کی سورانا کرسٹی دبئی اوپن ٹینس چیمپئن میں ساتویں سیڈ مرکیٹا وینڈرسووا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ ان کا مقابلہ اٹلی کی جیسمین پائولینی سے ہوگا، جنہیںایلینا رباکینا پر واک اوور ملا۔ پولینڈ کی آئیگا سوائیتک نے چین کی قن وین ژینگ کو اسٹریٹ سیٹس میں زیر کے لاسٹ فور مرحلے میں جگہ بنالی۔