ویمن یونیورسٹی میں امریکن ریسرچ گرانٹ سے متعلق آگاہی لیکچر

February 23, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر)ویمن یونیورسٹی ملتان میں امریکن ریسرچ گرانٹ سے آگاہی بارے دو روزہ لیکچر شروع ہوگیا جس کا اہتمام ویمن یونیورسٹی کے شعبہ اورک اور سینٹر آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ نے امریکن انسٹیٹیوٹ آف پاکستان اسٹڈیز کے اشتراک سے کیا ۔فوکل پرسن رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر میمونہ خان تھیں جبکہ آرگنائزر ڈاکٹر ملکہ لیاقت اور ڈاکٹر کنول رحمان ہیں۔ ایونٹ کی مہمان خصوصی امریکن انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان سٹیڈیز کی سابق صدر پروفیسر ڈاکٹر فرحت حق تھیں ۔ وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ ریسرچ کسی بھی ادارے کی پہچان ہوتی ہے۔