فارمیسی ایکٹ ترامیم فارماسسٹ کو پہچان دیگی‘ انیس الرحمٰن

February 23, 2024

پشاور(جنگ نیوز)ینگ فارماسسٹ کمیونٹی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات انیس الرحمٰن نے سینیٹر مشتاق احمد خان کو فارمیسی ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ سے پاس کرانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارمیسی ایکٹ میں ترامیم فارماسسٹ کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ تھا جس کیلئے مختلف مواقع پر کوششیں کی گئیں اور بالآخر سینیٹر مشتاق احمد خان کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔فارمیسی ایکٹ 1967ء فرسودہ قانون تھا جس میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بنیادی اور اہم ترامیم لانا ناگزیر تھیں۔یہ ترامیم پہلی بار فارماسسٹ کو اس کی پہچان دے گی اور صرف وہی شخص جس کے پاس فارمیسی میں ڈگری ہو، فارماسسٹ تصور ہوگا جبکہ ڈپلومہ ہولڈر فارمیسی ٹیکنیشن تصور ہوگا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فارمیسی ایکٹ میں ترامیم سے ملک میں پہلی بار پوسٹ گریجویٹ سپیشلائزڈ پروگرامز (ڈپلومہ سرٹیفکیٹس) کا اجراء ممکن ہو سکے گا۔