تحصیل میونسپل آفیسر کا تحصیل چمکنی میں مختلف ویلج کونسلز کا دورہ

February 23, 2024

پشاور (وقائع نگار ) تحصیل میونسپل آفیسر ایاز خان درانی نے تحصیل چمکنی میں مختلف ویلج کونسلز کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے عملہ صفائی کے کام کا جائزہ لیا اور حالیہ بارشوں کی وجہ سے کھڑے پانی کی نکاسی کیلئے ترجیحی نبیادوں پر کام تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں اور عملہ صفائی کے کام کو سراہا۔ اس موقع پر میونسپل آفیسرز ایاز خان درانی نے کہاکہ چمکنی کے حدود میں صفائی کے کام کو بہترکرینگے۔