شناختی کارڈ و پاسپورٹ ملنا مشکل ہوگیا ہے، سرجن عارف

February 23, 2024

پشاور( وقائع نگار) جہاں واپڈا اور محکمہ سوئی گیس کے ذریعہ آئی ایم ایف کے بہانے سے ملک کے بیس کروڑ سے زیادہ عوام کو بجلی و گیس غائب ہونے کے باوجود بھاری بھر کم بل بھیج کر دونوں ہاتھوں سے لُوٹا جارہا ہے یہی اندھیر نگری چوپٹ راج کا یہ عالم ہے کہ محکمہ داخلہ نے بھی لاکھوں مجبور لوگوں کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوانے کے دوران دونوں ہاتھوں سے لُوٹنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے وافر مقدار میں پیپر اور کارڈ ہونے کے باوجود کئی ماہ تک صارفین کو دفتروں کے چکر لگوا کر ڈبل فیسیں وصول کی جارہی ہیں عمرہ زائرین اور بیرون ملک تعلیم و روزگار کیلئے جانیوالے گولڈن مواقع سے محروم رہ گئے ہیں ایک بیان میں لپروسی ٹی بی بلائنڈنس ریلیف ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر سرجن محمد عارف خان نے کہا ہے کہ نادراکی جانب سے نادرا سنٹرو ں اور موبائل ٹیموں کے نا اہل عملے شناختی کارڈ بنوانے والے افراد سے بھاری فیسیں وصول کر کے ٹوکن تو تھما دیتے ہیں اورفارم ہی غائب کر دیئے گئے ہیں۔ جنہیں دوبارہ فیس اور فارم جمع کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے،نادرا کا عملہ فارموں میں قصدًا غلطیاں کر کے مجبور لوگوں کو دوبارہ فیسیں اور فارم جمع کر نے کا مشورہ دے کر لُوٹا جارہا ہے۔