پاکستان کا عالمی عدالت انصاف سے خطاب متوقع

February 23, 2024

اسلام آباد (ماریانہ بابر) پاکستان کا ہیگ میں انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (آئی سی جے) میں خطاب متوقع ہے جہاں وزیر قانون احمد عرفان اسلم سماعتوں میں پاکستان کا موقف پیش کریں گے اور فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے پر سوال اٹھائیں گے۔

دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ غزہ کے معصوم لوگوں پر اسرائیلی مظالم سے متعلق جاری کارروائی کے حوالے سے وزیر قانون و انصاف احمد عرفان اسلم غزہ کی صورتحال پر پاکستان کا موقف عالمی عدالت انصاف کے سامنے بیان کریں گے۔