کراچی(آئی این پی ) حکومت نےتوانائی کے ذخائر مزید بہتربنانے کیلئے ایک اور ایل این جی کارگو خرید لیا ۔پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے مطابق 10سے 11جولائی کے دوران ایل این جی کارگو کی خریداری کیلئے بولیاں طلب کی گئی تھیں، جن کے جواب میں 2بین الاقوامی کمپنیوں نے اپنی بولیاں جمع کرائیں۔پی ایل ایل کے بیان کے مطابق ٹوٹل انرجیز اور بی پی سنگاپور نے ٹینڈر میں حصہ لیا۔ ٹوٹل انرجیز نے 17.37 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی سب سے کم بولی دی، جب کہ بی پی سنگاپور کی جانب سے 17.96 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی موصول ہوئی۔