کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی نے تعلیمی سال 2026کے لیے ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹرکوثر یاسمین کے مطابق مختلف شعبہ جات میں داخلوں کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہو چکا ہے، جبکہ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 جولائی 2026 مقرر کی گئی ہے اعلامیہ کے مطابق گلشنِ اقبال کیمپس میں ایم ایس/ایم فل پروگرامز کے لیے مائیکرو بایولوجی، کیمسٹری، کمپیوٹر سائنس، فزکس، زولوجی، جغرافیہ، بایو کیمسٹری، بایوٹیکنالوجی، ماحولیاتی سائنس، ریاضیاتی علوم، فارماسیوٹیکل کیمسٹری، فارماسیوٹکس، فارماکولوجی اور فارماکوگنوسی کے شعبہ جات میں داخلے دیے جا رہے ہیں۔