کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کے خلاف تحریک کے سلسلے میں ہر ٹائون میں کار کنوں کا اجلاس طلب کر کے انہیں فعال اور متحرک کرنا شروع کردیا،گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا ، لیاقت آباد، گلبہار ، نارتھ کراچی، کورنگی، لانڈھی اور اورنگی ٹائون کے مختلف علاقوں میں کارکنوں کے اجلا س ہوئے جس میں عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، اس موقع پر پارٹی کے مرکزی رہنمائوں اور منتخب نمائندوںنے خطاب کیا۔