کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر چیئرمین ایم کیو ایم و وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے وفاقی اردو یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے اہم ملاقات کی، وفد میں گلشن کیمپس سے سعدیہ خلیق، افتخار طاہری، راشد تنویر، مرشد رضا، اخلاق حسین جبکہ عبدالحق کیمپس سے روشن سومرو، عرفان عزیز، اصغر دشتی اور اقبال نقوی شامل تھے۔