ریاض (شاہد نعیم)سعودی عرب میں پاکستانی انویسٹر فورمز اور پاکستان ایگزیکٹوفورم کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے ہیں، تقریب میں پاکستان سفارتخانہ کی ڈاکٹر شگفتہ زرین نےبطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ پاکستان انوسٹر فورم کےچیئرمین چوہدری شفقت نےخطاب کیا۔ تقریب میں دبئی سے میاں منیر جبکہ سعودی عرب میں پاکستان کی معروف کمپنیوں کے سی ای اوز، کمیونٹی کے نمائندوں، سرمایہ کاروں اور مختلف کاروباری شخصیات بھی شریک ہوئیں۔اس موقع پر پاکستان انوسٹرز فورم کے چیئرمین چوہدری شفقت محمود نے کہاہے کہ کاروباری طبقہ ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔