کراچی(اسٹاف رپورٹر)گزشتہ ڈیڑھ سال میں نجی شعبے کو 1800ارب روپے کے قرضے جاری کئے، بینکنگ انڈسٹری،پی بی اے کے تحت کراچی میں 7اور 8جولائی کو بینکنگ سمٹ منعقد ہوگی، جس میں زراعت سے لے کر کاروباروں کو قرض دینے کی حکمت عملی پر غور ہوگا، ایس ایم ای فنانسنگ 495 ارب سے بڑھکر 900ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔یہ بات پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ظفر مسعود نے بینکنگ سمٹ کے چیئرمین عاطف باجوہ ودیگر کے ہمراہ بینکنگ سمِٹ 2026 سے متعلق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے بتایا کہ پی بی اے کے تحت کراچی میں 7 اور 8 جولائی کو بینکنگ سمٹ منعقد ہوگی جس کے پہلے سیشن میں وفاقی وزیر خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک خطاب کریں گے۔ پی آئی اے کی نجکاری بینکوں کی جانب سے 300 ارب روپے کے ڈیبٹ ری اسٹرکچرنگ کے سبب ممکن ہوئی اور بینکوں کی وجہ سے حکومت کی نج کاری پلان ٹریک پر آیا۔