اسلام آباد( زبیر قصوری)پاکستان میں موبائل فون کی مقامی اسمبلنگ اور قانونی درآمد کا شعبہ مسلسل وسعت اختیار کر رہا ہے۔ پاکستان کسٹمز کے دستاویزی اعداد و شمار کے مطابق جون 2026 کے دوران ملک میں مجموعی طور پر 2,219,879 موبائل فونز درآمد یا سپلائی کیے گئے، جن میں 1,313,280فیچر فونز (59.16فیصد) جبکہ 906,599 اسمارٹ فونز (40.84 فیصد) شامل تھے۔ پاکستان میں اس وقت 30 سے زائد کمپنیاں مختلف عالمی برانڈز کے موبائل فونز کی مقامی اسمبلنگ کر رہی ہیں۔