فراڈ الیکشن، جی ڈی اے کا اجلاس آج ہوگا

February 23, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فراڈ الیکشن کے خلاف جی ڈی اے اور اتحادی جماعتوں کی احتجاجی تحریک کے سلسلے میں جی ڈی اے کا اہم تریناجلاس جمعہ 23فروری کو صدرالدین شاہ راشدی کی رہائشگاہ پر طلب کر لیا گیا ،اجلاس میں جی ڈی اے، پاکستان تحریک انصاف ، جماعت اسلامی اور جے یو آئی کے رہنما سمیت دیگر شریک ہونگے،اجلاس میں صدر الدین شاہ راشدی، غلام مرتضی جتوئی، ڈاکٹر صفدر عباسی ، حلیم عادل شیخ، مولانا راشد محمود سومرو، حافظ نعیم الرحمن، لیاقت جتوئی، ڈاکٹر ارباب غلام رحیم اور دیگر رہنما شرکت کرینگے،اجلاس میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، زین شاہ، سید غوث علی شاہ،عرفان اللہ خان مروت، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، مسرور خان جتوئی، محمد خان جونیجو، سائرہ بانو، جلال شاہ جاموٹ، نند کمار گوکلانی، عبدالرزاق راہموں سمیت دیگر رہنما شریک ہونگے۔ اجلاس میں راحیلہ گل مگسی، سید راشد شاہ، سید اسماعیل شاہ، مظہر راہوجو، غلام دستگیر راجڑ، جام نفیس، سید زوہیب شاہ سمیت دیگر شرکت کرینگے۔