پتنگ بازی پر پابندی ہے، والدین بچوں کو روکیں، راولپنڈی پولیس

February 23, 2024

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر نے کہا ہے کہ پتنگ بازی پر پابندی عائد ہے، والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی سے روکیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پتنگ بازی روکنے کے لئے راولپنڈی پولیس کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے تھانوں کی موبائل اور ڈولفن فورس بھی خصوصی گشت کرے گی۔شہر کے مختلف مقامات پر اونچی عمارتوں کی چھتوں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ جمعرات کی رات کریک ڈاؤن میں 69ملزموں کو گرفتارکرکے تین ہزار سات سو پتنگیں 70ڈوریں ،ساؤنڈ سسٹم اور دیگرسامان قبضہ میں لیاگیا۔پتنگ بازی اورہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے مساجد میں اعلانات بھی کروائے جارہے ہیں۔