جعلی کرنسی نوٹ برآمد

February 23, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ایک لاکھ روپے کے جعلی کرنسی نوٹ برآمدکرکے ملزم کو گرفتارکرلیاگیا۔ تھانہ سول لائنز کو اے ایس آئی فرحت علی نے بتایاکہ ملازمین کے ہمراہ 5سڑ کی سے ایک ملزم کو قابو کیا جس نے اپنا نام غلام مرتضٰی بتایا جس کی جیب سے ایک لاکھ روپے کے جعلی نوٹ بر آمد ہوئے۔