جوش ملیح آبادی شاعر انسانیت، امن اور محبت کے داعی تھے، شرکاء تقریب

February 23, 2024

اسلام آباد (عاطف شیرازی ، نامہ نگار)جوش ملیح آبادی کی 42 ویں برسی کے موقع پرجوش ادبی فاونڈیشن کے زیر اہتمام جوش ادبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت اظہار الحق نے کی۔ دیگر شرکا میں شاعر حسن رضا، ڈاکٹر روش ندیم نے اظہار خیال کیا۔ نقابت کے فرائض محبوب ظفر جبکہ جوش ملیح آبادی کے نواسے فرخ جمال نے خطبہ استقبالیہ دیا۔ تقریب میں شرکا ءکا کہنا تھا کہ جوش ملیح آبادی شاعر انسانیت تھے جنہوں نے ہمیشہ اپنی شاعری اور افکار کے ذریعے انسانیت کو اجاگر کیا۔ وہ امن محبت کے داعی تھے۔ آمرانہ ادوار میں پابندیوں کا سامنا بھی کیا۔