حب پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی کی سپلائی دو دن بند رہے گی

February 24, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان واٹر کارپوریشن نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے 2023-24 کے لیے ولیکا گرڈ اسٹیشن پر 24 اور 25 فروری کو مرمت کا کام کیا جائے گا جس کے باعث حب پمپنگ اسٹیشن سے دودن پانی کی سپلائی معطل رہے گی۔