اورنگی ٹاؤن، شہریوں کے تشدد سے ڈاکو ہلاک

February 24, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر )اورنگی ٹاون میں شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا،ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک شہری بھی زخمی ہوا۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون کے علاقے اورنگی ٹاؤن ایک نمبر قذافی چوک کے قریب دو ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ شہریوں نے موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی جس پر ڈاکووں نے فائرنگ شروع کردی ،اس دوران ایک ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا جس کو شہریوں نے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جسکے باعث وہ ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری ابن ارتضی زخمی ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ ہلاک ڈاکو موٹر سائیکل چلا رہا تھا جو جبکہ دوسرے ڈاکو کے پاس پستول تھا جو فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا ،ہلاک ڈاکو کے قبضے سے ملنے والی موٹر سائیکل کو پولیس نے تحویل میں لے لیا جس کا ریکارڈ بھی چیک کیا جارہاہے ۔