نئی حکومت کیساتھ کام کرنے کو تیار، IMF، سیاسی صورتحال پر تبصرے سے انکار

February 24, 2024

اسلام آباد( تنویر ہاشمی )آئی ایم ایف نےکہا ہےکہ پاکستان کی نئی حکومت کیساتھ کام کرنے کو تیار ہیں، پاکستان میں میکرو اکنام استحکام کو یقینی بنانے کیلئے نئی حکومت کےساتھ پالیسیوں پر کام کرنے کے منتظرہیں اور پاکستان کے تمام شہریوں کی خوشحالی اور معاشی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے پالیسیوں پر عملدرآمد کےلیے نئی حکومت کےساتھ کام کرنے کو تیار ہیں، آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونی کیشن جولی کوزیک نے بریفنگ کےد وران پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے مبینہ انتخابی دھاندلیوں کو جواز بنا کر آئی ایم ایف کو خط لکھنے اور امداد کو دھاندلیوں کی تحقیقات سے مشروط کیے جانےپر واضح جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ جاری سیاسی امور پر تبصرہ نہیں کریں گی، جو کہنا تھا اس میں مزید اضافہ نہیں کرنا چاہتیں۔