سپریم کورٹ: اسلامی صدارتی نظام کے نفاذ کیلئے دائر درخواست خارج کردی

February 24, 2024

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ نے ملک میں ʼʼاسلامی صدارتی نظام ʼʼکے نفاذ کیلئے دائر درخواست خارج کرتے ہوئے آبزرویشن دی ہے کہ آئین میں پارلیمانی نظام حکومت کا ذکر موجود ہے درخواست گزار کیوں تمام اختیارات فرد واحد کو دینے کیلئے صدارتی نظام چاہتاہے ، آئین میں اللہ کے نظام کا ذکر موجود ہے، آئین کے آرٹیکل 227 کے مطابق کوئی قانون قرآن و سنت کے منافی نہیں بن سکتاہے ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے جمعہ کے روز آئینی درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پاکستان میں اسلامی صدارتی نظام کا نفاذ چاہتاہوں جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ آئین میں پارلیمانی نظام حکومت کاذکرہے۔