نواز شریف بیٹی کی حکومت کو کامیاب کرنے کی پوری کوشش کرینگے، تجزیہ کار

February 24, 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان مبشر ہاشمی کے سوال کیا مریم نواز پنجاب میں ن لیگ کو کم ہوئی مقبولیت واپس دلا سکیں گی؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہاکہ پنجاب میں نواز شریف اپنی بیٹی کی حکومت کو کامیاب کرنے کی پوری کوشش کریں گے ، اگر شہباز شریف کی حکومت کارکردگی نہ دکھا سکیں تو اس کا خمیازہ مریم نواز کی حکومت کو بھگتنا پڑے گا۔پروگرام میں تجزیہ کار بےنظیر شاہ ،ارشاد بھٹی، اعزازسید اور مظہرعباس نے اظہار خیال کیا۔