ایوب کرد اورنوید کردکومنظرعام پر لایاجائے‘ نصراللّٰہ بلوچ

February 24, 2024

کوئٹہ (آن لائن)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا ہےکہ محمد ایوب کرد کی جبری گمشدگی کی تفصیلات اہلخانہ نے وی بی ایم پی کو فراہم کردیں اہلخانہ نے تنظیم سے شکایت کی کہ محمد ایوب کرد ولد بشیراحمد کو نوید کرد کے ساتھ فورسز نے رواں سال 10 فروری کو لوڑ کاریز سریاب سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا واضح رہے کہ محمد ایوب کرد پہلے بھی دو مرتبہ جبری گمشدگی کا شکار ہوا تھا نصراللہ بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ محمد ایوب کرد اور نوید کرد پر کوئی الزام ہے تو انہیں منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کرکے صفائی کا موقع فراہم کیا جائے اگر بے قصور ہے تو رہا کرکے اہلخانہ کو ذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے۔