آئی جی ، ہیلتھ ویلفیئرکیلئے مزید11لاکھ روپے جاری

February 24, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنےپولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے 6 اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے مزید 11 لاکھ روپے جاری کر دیے۔آئی جی کی ہدایت پر پنجاب اسمبلی کے پہلے اجلاس کے موقع پر پولیس فورس نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے۔