ثناء جاوید اور شعیب ملک کی عمر میں کتنا فرق ہے؟

February 24, 2024

فوٹو بشکریہ اسنتاگرام اکاؤنٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید نے گزشتہ ماہ اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تھا۔

اس جوڑی کو اچانک ایک ساتھ دیکھ کر ناصرف ان کے مداح بلکہ دنیا بھر میں موجود اُن کے فالوورز نے حیرانگی کا اظہار کیا تھا۔

جہاں ثناء اور شعیب نے مبارکبادیں وصول کیں وہیں ان معروف شخصیات کو اپنے سابق پارٹنرز کو چھوڑنے پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

دوسری جانب اب مداح اس جوڑی پر تنقید کرنے سے زیادہ ان کی نجی زندگی سے متعلق جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اس جوڑی میں عمر کا فرق بھی موضوعِ گفتگو بنا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ ثناء جاوید آئندہ ماہ 25 مارچ کو 31 سال کی ہو جائیں گی جبکہ کرکٹر شعیب ملک نے رواں ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنی 42ویں سالگرہ منائی تھی۔

اسی طرح اگر بات کی جائے دنیا کی معروف ترین ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور گلوکار عمیر جسوال کی تو اِن دونوں کی عمر 37 سال ہے۔