حادثات و واقعات میں شہری جاں بحق، لڑکی شدید زخمی

February 25, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حادثات و واقعات میںایک شہری جاںبحق اور ایک لڑکی شدید زخمی ہوگئی ، 3 افراد کی لاشیںملیں۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹائون تھانے کی حدود لانڈھی منزل پمپ کے قریب گاڑی کی ٹکرسے 30 سالہ نامعلوم راہگیر جاںبحق ہوگیا ۔شاہراہ نورجہاںتھانے کی حدود شادمان ٹائون نمبر دو رہائشی عمارت کی چوتھی منزل سے پراسرار طور پر گر کر لڑکی شدید زخمی ہوگئی زخمی ہونے والی لڑکی کی شناخت 20سالہ فضا کے نام سے ہوئی جوکہ ایمپائراسٹیٹفلیٹس کی چوتھی منزل سے گری ہے۔ اہلخانہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ فضا نفسیاتی مریضہ ہے ۔پاک کالونی کے علاقے لاشاری محلہ سے 55سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ،لیاقت آباد کے علاقے ارم بیکری کے قریب 60سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی،شاہ لطیف ٹاون کے علاقے منزل پمپ نزد نجی بینک کےقریب 26 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی۔