رمضان کی آمد، یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی، خوردنی تیل، چائے سمیت مختلف اشیاء کی قیمتوں میں کمی

February 26, 2024

اسلام آباد(کامر س رپورٹر) رمضان المبارک کی آمد سے قبل یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے مختلف برانڈز کے گھی ، خوردنی تیل ،چائے، سرف ، صابن اور دیگر روزہ مرہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی کر دی ،اگلے مہینے سے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن رمضان ریلیف پیکج کا بھی آغاز کر رہی ہے جس سے قیمتوں میں مزید کمی ہو گی، ترجمان یوٹیلٹی ا سٹورز کے مطابق گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں 4 روپے سے 100 روپے فی کلوگرام اور فی لٹر کی کمی کی گئی ہیں۔اسی طرح برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں بھی 100روپے فی 800 گرام پیک کمی کر دی گئی ہے۔ڈالڈا کوکنگ آئل 523 سے508روپے میں دستیاب ہیں اسی طرح دیگر برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل مارکیٹ سے سستے داموں فروخت کئے جا رہے ہیں۔