سبزیوں، پھلوں کے من مانے نرخ، مرغی کی قیمتیں بھی آسمان پر

February 27, 2024

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) رمضان کی آمد سے پہلے ہی اشیاء خوردونوش کی قیمتیں غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئیں۔اس وقت شہر کی اوپن مارکیٹ میں سٹرابیری600 روپے کلو، کیلا 160 روپے درجن، مالٹا، مسمی 200 روپے درجن، امرود 200، انار 400 روپے ، سیب 300 ، لہسن 600، ادرک 630، پیاز 250، لیموں 160، کھیرا 110 روپے، مولی 50، گوبھی 140 روپے، بینگن 130 ، ٹماٹر 160 روپے روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ شیور انڈہ 250 روپے درجن، چکن زندہ 450 ، چکن گوشت 650 روپے، چھوٹا گوشت 2200 ، بڑا گوشت 1200 روپے کلو جبکہ کھجور 800 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔