راولپنڈی (خبر نگار خصوصی )تاجروں پر انتظامیہ کی طرف سے بلا جواز چالان اور جرمانے زیادتی ہے ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے اس طرح کے اقدامات قابل مذمت ہیں ۔ان خیالات کا اظہار چیمبر أف کامرس کے قائم مقام صدر فہد برلاس نے گزشتہ روز ایگزیکٹو ممبران نوید کنول کامران سعید کے ہمراہ تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفد نے بتایا کہ سرکاری اہلکار اشیاخورد نوش کی قیمتوں کو زمینی حقائق سے کم پر فروخت کرنے پر اصرار کر رہےہیں خصوصا کریانہ سبزی مرغی گوشت وغیرہ کے دکانداروں کو گرفتار ایف أئی أر اور بھاری جرمانوں کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس کی وجہ سے رزق حلال کمانا مشکل ہوگیا ہے ۔