• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد میں سرقہ بالجبر، راہزنی، نقب زنی اور چوری کی 50 وارداتیں

اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں سرقہ بالجبر ، راہزنی ، نقب زنی اور چوری کی 50 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ 15 موٹر سائیکل اور 13 موبائل فونز اڑا لئے گئے ، ایک موٹر سائیکل ،3 موبائل اور لاکھوں کی نقدی زیورات اسلحہ کی نوک پر جبکہ 11 موبائل فونز اور نقدی جھپٹا مار کر چھین لی گئی ، وفاقی دارالحکومت میں 6 موٹر سائیکل چوری سمیت 8 وارداتوں کے مقدمات درج کیے گئے ، راولپنڈی میں تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں گھریلو ملازمہ 15 تولے سونے کے زیورات لے کر چلتی بنی ، تھانہ وارث خان میں دو گھروں سے لاکھوں کے زیورات اور نقدی ، تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں ڈکیتی میں 20 لاکھ کی نقدی زیورات چھین لئے گئے ،تھانہ روات کے علاقے میں 50 ہزار کی گائے چوری کر لی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید