راولپنڈی ( نیو زر پورٹر) عالمی یومِ ریڈیو 2026 کے موقع پر ریڈیو پاکستان راولپنڈی اور رفاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیا سائنسز (رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی) کے اشتراک سے منعقدہ بین الجامعاتی ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایشن مقابلے کے کامیاب طلباء میں اسناد اور انعامات تقسیم کیے گئے۔تقریب کی مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر پروگرامز ریڈیو پاکستان مسرت شاہ رخ تھیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر انیس احمد، اسٹیشن ڈائریکٹر محمد عاطف، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد ریاض، پروگرام منیجر ناہید یونس، سینئر پروڈیوسر طاہر محمود اور محسنہ بخاری کے علاوہ نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز ، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اور ویمن یونیورسٹی کے طلباء و اساتذہ نے شرکت کی۔مہمانِ خصوصی مسرت شاہ رخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریڈیو پاکستان ایک عظیم قومی ادارہ ہے جس نے ملکی روایات، ثقافت اور قومی شناخت کو زندہ رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔