اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) انسداد منشیات فورس نے خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر کے 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی78.24 کلوگرام منشیات برآمد کر لی ہے ۔ علامہ اقبال ائیرپورٹ کے کارگو شیڈ میں نیوزی لینڈ جانیوالے پارسل سے بیڈ شیٹ میں جذب 6.240کلو آئس، یارو ڈسٹرکٹ پشین میں ہوٹل کے قریب گاڑی سے 48کلو چرس جی ٹی روڈ فقیر آباد اٹک میں گاڑی سے 12کلو چرس، ڈسٹرکٹ میانوالی میں خاتون کے قبضے سے 12کلو چرس برآمد کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔