• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی آئی میں 'ماحولیاتی خطرات پر آگاہی سیشن کا انعقاد

اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) پاکستان گرین ٹاسک فورس کے چیئرمین ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ وطنِ عزیز میں موسمیاتی تبدیلیوں اور آبادی میں بے لگام اضافے کو کبھی بھی سنجیدگی کے ساتھ نہیں لیا گیا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کو شدید ماحولیاتی اور اقتصادی مشکلات کا سامنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ’ماحولیاتی خطرات‘ کے موضوع پر منعقدہ ایک آگاہی سیشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر جمال ناصر نے جنگلات کی کٹائی کی خطرناک عالمی شرح پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگرچہ دنیا ہر چند سیکنڈ میں فٹ بال کے میدان کے برابر جنگلات کھو رہی ہے جبکہ پاکستان میں جنگلات کی کٹائی کا تناسب اس سے کئی زیادہ ہے۔اپنے استقبالیہ خطاب میں، صدر آئی سی سی آئی طاہر محمود نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اب کوئی دور کا خطرہ نہیں ہے بلکہ موجودہ دور کی حقیقت ہے جو براہ راست سپلائی چین کو متاثر کرتی ہے، توانائی کی لاگت میں اضافہ، زرعی پیداوار میں کمی، اور مجموعی کاروباری استحکام کو نقصان پہنچاتی ہے۔آئی سی سی آئی کے سابق صدر میاں اکرم فرید ،رائزنگ پاکستان موومنٹ کی چیف آرگنائزر رخشندہ تسنیم ، آسی سی آئی کے نائب صدر عرفان چوہدری نے بھی خطاب کیا۔
اسلام آباد سے مزید