راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) انجمن تاجران راولپنڈی کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ کی قیادت میں راولپنڈی کی تمام نمائندہ تاجر تنظیموں کا گزشتہ روز ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن ، ڈیری ایسوسی ایشن ، چکن ریٹیلر ایسوسی ایشن ،کریانہ ایسوسی ایشن ، میٹ ایسوسی ایشن، نان بھائی ایسوسی ایشن ، فرنیچر ایسوسی ایشن کے صدور نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ انتظامیہ کے ناروا سلوک، پرائس چیکنگ کے نام پر ناجائز چالانوں اور دکانوں کی بلاجواز سیلنگ، ظالمانہ ٹیکسز اور مختلف محکموں کی جانب سے تاجروں کی عزت و وقار کی مسلسل تذلیل کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔