اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین اسلام آباد کی صدرو رکن قومی اسمبلی ووفاقی پارلیمانی سیکرٹری تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ وقومی ورثہ فرح ناز اکبرنے کہاہے کہ ملکی آبادی کا بڑا حصہ خواتین پر مشتمل ہے اور ا ن کی معاشی و سیاسی شمولیت پاکستان کی پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے، خواتین کے قومی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہاکہ پاکستانی خواتین ہر شعبہ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوا رہی ہیں ۔